اہم خبریں

اختر مینگل کا 3 ہفتے سے مستونگ میں جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان

مستونگ (اے بی این نیوز)سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے مستونگ میں مطالبات کے حق میں تقریباً 3 ہفتے سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

مستونگ میں میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ احتجاج جاری رہے گا۔سرداراخترمینگل نے کہا کہ ایک واقعہ جس سے پورا بلوچستان متاثر ہوا، حکومت کی جانب سے تمام راستے بند کرنا، کیا عوامی حکومت ہے؟ ہمارے پاس وفود آئے، بے بسی کا اظہار کیا،28 مارچ کو لکپاس بند کیا، دونوں اطراف سے لوگوں کو روکا۔

تمام اداروں نے راستوں رکاوٹیں کھڑی کی۔ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ تمام معتبرین کا شکریہ ہمارے ساتھ دھرنا میں شرکت اور تعاون کیا، عوام کی جم غفیر نے دھرنے میں شرکت کی۔

حکومت ہمیں احتجاج کیلئے اجازت نہیں دینگے ہمارا احتجاج دوسری شکل میں ہوگا۔واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی۔ایم) کا ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی دیگر خواتین کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا تین ہفتوں سے جاری تھا۔
مزید پڑھیں: یہ بات نہ کریں کہ جیل میں ملزم (عمران خان ) تعاون نہیں کرتا،چیف جسٹس

متعلقہ خبریں