کراچی (اے بی این نیوز)سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ڈویژنل کمشنر نے چینی کی سرکاری قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 38 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔
چینی کی ہول سیل قیمت 122 سے بڑھ کر 160 روپے کلو ہوگئی،چینی کی ریٹیل قیمت میں 125 سے بڑھ کر 163 روپے پر پہنچ گئی، چینی کی نئی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چینی کی ہول سیل قیمت 122 اور ریٹیل 125 روپے کلو مقرر تھی۔
مزید پڑھیں : ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچنے کا امکان
