اہم خبریں

پنجاب ،خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اوراسلام آباد راولپنڈی کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق لاہور، جہلم، گوجرانوالہ، پشاور، شبقدر، راولاکوٹ، ایبٹ آباد، حسن ابدال، دیربالا، مانسہرہ، شانگلہ اوراس کے گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بغلان افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ16اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

متعلقہ خبریں