اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بچت بلوچستان کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔
این25 شاہراہ کو دو رویہ موٹروے معیار پر بحال کیا جائے گا۔کچھی کینال فیز 2 بھی بچت سے مکمل کیا جائے گا، ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر۔ کابینہ اعلامیہ کے مطابق
پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے سسٹین ایبل انوسٹمنٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی۔
فریم ورک سے ماحول دوست توانائی منصوبوں کی فنڈنگ ممکن ہوگی۔
سکوک فریم ورک ترقیاتی اہداف کی تکمیل میں مدد دے گا۔ کابینہ نے نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل پارلیمنٹ بھیجنے کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کی سرزنش کر دی، اپنی ڈومین میں رہ کر کام کرے،حکم جاری

متعلقہ خبریں