اہم خبریں

عمران خان بار بار سیاسی راہنمائوں سے ملاقات کا تقاضا کر رہے ہیں،ہم بہنوں کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا،علیمہ خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )علیمہ خان نے گورکھپور ناکے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پولیس نے جمعرات کو ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ہم نے کہا اگر جمعرات کو ملاقات ملتی ہے تو ہم واپس چلے جائیں گے۔ پہلی بار پولیس نے وعدہ کیا، اب اعتبار کر رہے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ایک ماہ سے بھائی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
عدالت نے بھی بچوں سے بات اور ڈاکٹر کی رسائی کا حکم دیا ہے۔ پولٹیکل رہنماؤں کی ملاقات جمعرات کو کرائی جائے گی۔ 5ماہ سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں نہیں کرائی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی بار بار سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں اور سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا گیا۔عمران خان کی تینوں بہنیں ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم حکام کی جانب سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جس پر علیمہ خان احتجاجاً جیل کے باہر سڑک پر بیٹھ گئیں۔

آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن تھا، اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری سمیت دیگر رہنما اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے اہل خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچے۔علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں ہمیں روکا گیا وہیں بیٹھیں گے، آج پولیس چوکی کو جیل سے مزید دور منتقل کر دیا گیا ہے، ایک ماہ سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سوچنے پر مجبور ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پولیس کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر ہماری ملاقات نہ ہوئی تو ہم واپس نہیں جائیں گے، ہم فیملی کی طرح ملنے آئے ہیں اور پارٹی سے کہا ہے کہ وہ ہمارے لیے بات نہ کرے۔

عمران خان کی بہن نے کہا کہ اگر کوئی ہمیں گرفتار کرنا چاہتا ہے تو کر لیں، کوئی تماشا نہیں لگے گا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ آج ملاقات ہو گی کیونکہ انہوں نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس نہ کر کے ہائیکورٹ کے احکامات کی مسلسل توہین کی جا رہی ہے، ہم نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں لیکن شاید عدالت کو موقع نہیں مل رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ بیرسٹر گوہر مجھ پر تنقید کیوں کر رہے ہیں، میں نے اصول کی بات کی ہے کہ جن کے نام فہرست میں ہوں گے وہی ملاقات کے لیے جائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئندہ جو بھی بغیر لسٹ کے ملاقات کرے گا اسے پارٹی سے منحرف سمجھا جائے گا، کچھ دوست ناراض ہیں کیونکہ میں نے بغیر لسٹ کے ملنے والوں پر سوالات اٹھائے۔
مزید پڑھیں :کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا گیا،عمران خان، بیانیہ کارکنوں تک پہنچا نے کی ہدایت

متعلقہ خبریں