اہم خبریں

لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق حادثہ مشرقی لیبیا کے شہر سرت کے قریب حراوہ کے ساحل پر پیش آیا۔
پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے سرت شہر کا دورہ کیا۔

کشتی حادثے میں 11 لاشیں نکالی گئیں، 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہو گئی ۔ 2 لاشیں تاحال ناقابل شناخت، دیگر کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ۔ جاں بحق پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔
دفتر خارجہ کی کرائسس مینجمنٹ یونٹ متحرک، صورت حال کی نگرانی جاری ۔ سفارتخانے کا ایمرجنسی رابطہ کے لئے افسران مقرر کر دئیے ۔ دفتر خارجہ کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت و ہمدردی۔

مزید پڑھیں :تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کا امریکی خام تیل خریدنے پر غور

متعلقہ خبریں