اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت سے گھریلو ملازمہ لاپتہ، ماں بیٹی کے دیدار کو ترس گئی، ملزمان نے ضمانتیں کروالیں

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سے گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ حمیرہ بی بی مبینہ طور پر لاپتہ ماں بیٹی کے دیدار کو ترس گئی۔

والدین کا کہنا تھا کہ گیارہ سالہ حمیرہ کو اسلام آباد کے رہائشی امجد علی کے گھر کام کاج کے لیے بھیجا گیا تھا ،والدین14 اگست 2024 کو بچی سے آخری بار ملاقات ہوئی تھی ،والدین14 اگست سے تاحال بچی کا کچھ پتا نہیں .
مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن پولیس کارروائیسے گریزاں ہے متاثرین والدین کی دہائی ،پولیس نے تین نامزد ملزمان کو گرفتار کیا مگر پھر چھوڑ دیا، ایف آئی آر میں امجد علی اور اس کی دو بیویوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے.
، تینوں نامزد ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ والدین بیٹی کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے لگے.
راولپنڈی میں ’کے ایف سی‘ برانچ پر حملہ:نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

متعلقہ خبریں