وہاڑی (اے بی این نیوز) پنجاب کے علاقے وہاڑی کے علاقے رتہ ٹبہ کے علاقے میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ علاقے کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا۔ تربیتی طیارے میںسوار دونوں پائلٹ بال بال بچ گئے ،
عینی شاہدین کے مطابق دونوں پائلٹوں نے پیراشوٹ کے زریعے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں ، تربیتی طیارہ کو گرتے ہی آگ لگ گئی ، آگ آسمان کو چھونے لگی ، جبکہ علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کیلئے فائربریگیڈ کاعملہ گاڑیوں سمیت پہنچ گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.
راولپنڈی میں ’کے ایف سی‘ برانچ پر حملہ:نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج