اہم خبریں

ہری پور: کوسٹرالمناک حادثے کا شکار،2 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

ہری پور( اے بی این نیوز)گلگت سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر المناک حادثے کا شکار،2 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی،حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، موٹر وے پولیس کے مطابق ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔ افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔
ضلعی عدالت میں کیس کی سماعت، انٹرنیٹ خراب، عمران خان کو پیش نہیں کرسکتے ، جیل حکام کا جواب

متعلقہ خبریں