اہم خبریں

راولپنڈی میں ’کے ایف سی‘ برانچ پر حملہ:نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (نیوزڈیسک)کینٹ کے علاقے میں واقع کے ایف سی‘ کی ایک برانچ میں گزشتہ شب داخل ہو کر ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گالم گلوچ کے الزام میں 10سے12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ کا مقدمہ فاسٹ فوڈ چین کے برانچ منیجرکی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔

کے ایف سی برانچ مینیجر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ‘وہ اپنے دفتر میں موجود تھے جب شور کی آواز سنائی دی، باہر نکل کر دیکھا تو 10-12 نامعلوم افراد بیس بال ڈنڈے اور کیل لگے ڈنڈے اٹھائے ہال میں موجود تھے۔۔

ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ’انھوں نے ہال میں موجود فیملیز کو گالیاں دیں اور نعرے بازی شروع کر دی۔ روکنے پر انھوں نے ہمیں بھی گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔‘

پولیس حکامکا کہنا تھا واقعہ میں ملوث ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق انٹرنیشنل فوڈ چینز کی برانچز پر پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ایک آفیسر نے نام نہ ظاہر کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ’اس حملے میں ملوث افراد نے سوشل میڈیا پر کے ایف سی کے بائیکاٹ کے حوالے سے چلنے والی مہم کے حصہ کے طور پر برانچ پر حملہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حملے کے محرکات سے متعلق مزید معلومات ملزمان کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گی۔‘

یاد رہے اس سے قبل رواں مہینے صوبہ سندھ کے شہروں کراچی اور میرپور خاص میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ’کے ایف سی‘ اور ’ڈومینوز‘ کی چار برانچز پر حملوں اور وہاں لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت تین مقدمات درج کرنے کے بعد 24 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ہری پور: کوسٹرالمناک حادثے کا شکار،2 مسافر جاں بحق، 20 زخمی

متعلقہ خبریں