اہم خبریں

ایک اورمیثاق جمہوریت نہیں ہوگا توموجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی،راناثنااللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز)مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ہرطرح کے مسائل موجودہ حکومت سے زیادہ تھے۔ پی ٹی آئی اپنے معاملات میں بری طرح الجھتی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی والے جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی۔ یہ جس راستے پر جانا چاہتے ہیں اس سے ان کوئی منزل نہیں ملے گی۔ کہتے ہیں ہم نے مسائل اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرکے حل کرنے ہیں۔
سیاسی قیادت میز پر بیٹھے گی تو مسائل حل ہوں گے۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ سے ہی بات کرنی ہے۔ ایک اورمیثاق جمہوریت نہیں ہوگا توموجودہ صورتحال تبدیل نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں :چیف جسٹس آف پاکستان نے 18 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا

متعلقہ خبریں