اہم خبریں

عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کی درخواست خارج کردی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی لال حویلی ڈی سیل کرنے کی درخواست خارج کردی۔راولپنڈی میں شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 7 یونٹس سیل ہی رہیں گے، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے درخواست نمٹا دی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف کے روبرو ایڈمنسٹری وقف املاک نے بتایا کہ لال حویلی نہیں متصل پراپرٹی سیل کی ۔اس پر عدالت نے لال حویلی میں سیل کیے گئے 7 یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی، ساتھ ہی متروکہ وقف املاک کو معاملہ 15 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی۔عدالت نے دوران سماعت واضح موقف پیش نہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کی سرزنش بھی کی۔

متعلقہ خبریں