اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی،جانئے فی لٹر کتنے کا ملے گا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 246 روپے 36 پیسے ہو جائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے کمی کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 251.68 روپے فی لیٹر ہو جائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7.21 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 21 پیسے کمی کی تجویز بھیج دی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
مزید پڑھیں :’’اپنی چھت اپنا گھرپروگرام‘‘ جا نئے اہلیت کا معیار، اور انتہائی کم ماہانہ قسط

متعلقہ خبریں