پشاور ( اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل ترمیمی بل پر مشاورتی اجلاس شروع۔ سپیکرخیبر پختونخوابابر سلیم سواتی مشاورتی اجلاس کی صدرات کررہے ہیں ۔ صوبائی وزراء اور اپوزیشن لیڈر بھی بریفنگ میں شریک ہیں۔
مشاورتی اجلاس اور بریفنگ اسمبلی کے جرگہ ہال میں دی جارہی ہے۔ یکرٹری مائنز اینڈ منرل خیبر پختونخوا حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو بریفنگ دیں گے۔ سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا بریفنگ سے قبل اراکین اسمبلی سے خطاب۔ بابر سلیم نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ
کے پی حکومت نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 اسمبلی میں پیش کیا۔ بل پیش ہوتے ہی ملک بھر میں بحث کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو بھی بل اسمبلی میں آتا ہے تو ایک طریقہ کار کے تحت منظور کیا جاتا ہے۔
یہ بل محکمہ میں غور کے بعد محکمہ قانون کو بھیجا گیا۔
محکمہ قانون سے منظوری کے بعد محکمہ خزانہ کی منظوری لی گئی۔ صوبائی حکومت صوبے اور عوام کے مفاد میں قانون لے کر آتی ہے۔ بل قائمہ اور سلیکٹ کمیٹیوں میں بھی بھجوائے جاتے ہیں۔ ہر رکن نے اس صوبے کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔
اگر ایوان اس بل پر سلیکٹ کمیٹی کی سفارش کرتی ہے تو ہم کمیٹی بھی بنا سکتے ہیں۔ اپنے صوبے کے ساتھ کسی قسم کی بے ایمانی نہیں کرینگے۔ پی ٹی ائی اپنی پارٹی قیادت کے مطابق کام کریگی۔ بانی چیئرمین کی ہدایات بھی اس وقت تک آجائے گی۔
شق وار مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کا جائزہ لینگے۔ ہم کسی ملاکھڑے یا چوک میں نہیں آئے۔ یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ وفاق نے بل بھیجا ہو۔ یہاں ہم سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے بحث کرنی ہے۔
اس سے قبل بھی ایوان میں بلز پیش ہوئے ہیں کوئی نہیں بات نہیں ۔
باقاعدہ مشاورت سے آگے بڑھیں گے کیونکہ اس پر مشاورت ضروری ہے۔ ہمیں کوئی جلدی نہیں آج سیکرٹری کی جانب سے باقاعدہ بریفنگ دی جائے گی۔ آج کوئی ڈسکشن نہیں ہوگی، صرف بریفنگ لیں گے۔ کل پرسوں آرام سے اس پر ڈسکشن کریں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی ضمانت کی درخواستیں خارج