مزارشریف (اے بی این نیوز)افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ایک مسجد کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ افغان اخبار ”اطلاعات روز“ نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ نماز کے وقت مسجد کے باہر ہوا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تاحال افغانستان کی حکمران طالبان حکومت نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔اخبار کے مطابق اس مسجد کو 2022 میں بھی ایک خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے تھے۔ موجودہ دھماکے نے ایک بار پھر مقامی افراد کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس،9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر