اہم خبریں

یونان میں جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ ،پائلٹ ومعاون لاپتہ

ایتھنز (نیوزڈیسک)یونان ایئر فورس کا جنگی طیارہ بحیرہ ایونی میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔یونان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایف16طیارہ آندراویدا شہر کے جنوب میں سمندر میں گِر گیا ہے، طیارے میں صرف پائلٹ اور معاون پائلٹ سوار تھا۔پائلٹ تربیتی پرواز کر رہے تھے۔ گرنے سے قبل پائلٹوں نے آٹو میٹک ایجکشن سسٹم فعال کرنے کی اطلاع دی تھی۔پائلٹ اور معاون پائلٹ کی تلاش اوردیگر امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

متعلقہ خبریں