اہم خبریں

آرمی چیف سےامریکی کانگریس کےوفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )آرمی چیف سےامریکی کانگریس کےوفد کی ملاقات۔ امریکی کانگریس کےوفد کی قیادت جیک برگ مین نےکی۔ امریکی وفدمیں تھامس سوزی اورجوناتھن جیکسن بھی شامل۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سیکیورٹی صورتحال اوردفاعی تعاون پربھی بات چیت۔ امریکی وفدنےدہشتگردی کیخلاف پاک فوج کےکردارکوسراہا۔
وفدکاعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کی لازوال خدمات کااعتراف۔ امریکی کانگریس وفدکاپاکستان کی خودمختاری کےاحترام پرزور۔ آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےوفدکی آمدپران کاشکریہ اداکیا۔
آرمی چیف کاامریکاکیساتھ شراکت داری مزیدمضبوط بنانےکےعزم کااعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :عوام عمران خان کی کال پر سڑکوں پر ہوں گے،حکومت کیلئے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا،عمر ایوب،جنید اکبر

متعلقہ خبریں