اہم خبریں

بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثرقرار

فلوریڈا(نیوزڈیسک) جامعہ فلوریڈا نے مچھروں کوآپ سے دور رکھنے والا ایک ایسا نظام بنایا ہے جسے جلد پر لگانےیا چلانے کے لیے حرارت یا بجلی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ سب سے بڑھ کر حکام نے اسے عسکری استعمال کے لیے بھی منظورکرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منصوبے کے لیے رقم امریکی محکمہ دفاع نے ادا کی تھی ۔ یہ آلہ جامعہ کے پی ایچ ڈی طالبعلم، ناگ راجن راجہ گوپال نے اپنے پروفیسر کرسٹوفر بیٹخ کی نگرانی میں بنایا ۔ امریکی محکمہ زراعت نے اسے چار ہفتے تک مختلف کھیتوں اور کھلے میدان میں آزمایا ہے۔ یہاں اس کی افادیت سامنے آئی ہے۔ اس دوران مختلف ماہرین نے نظام کی افادیت کو دیکھا اور اس کی تصدیق کی۔اگلے مرحلے میں اسے مزید کیڑے مکوڑوں کو بھگانے کےلیے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں