اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
ملاقاتوں کی فہرست ہر منگل اور جمعرات کو مرتب کی جائے گی ۔
فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی فہرست فوکل پرسنز کے ذریعے جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، انتظار پنجوتھا کو فوکل پرسنز نامزد کیا ہے ۔
فہرست کے بغیر ملاقات پر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصور ہوگی ۔
انتظامیہ کی مداخلت پر ملاقات احتجاج میں تبدیل کی جا سکتی ہے ۔
رکاوٹ کی صورت میں جیل حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دی جائیگی ۔ خیبرپختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کو ملاقات کے لئے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ملاقات کیلئے کمیٹی فہرست کی پابندی خیبرپختونخوا کے حکومتی عہدیداروں پر لاگو نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس لگ گیا