اہم خبریں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے راجہ بشارت کو زمین کی خریدوفروخت کے کیس میں بری کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے راجہ بشارت کو زمین کی خریدوفروخت کے کیس میں بری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادکے سینئر سول جج نصرمِن اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ،مدعی وکیل ساجدہ بقائی ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ راجہ بشارت اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا دیئے۔ وکیل نے کہاکہ راجہ بشارت کیخلاف 22 سال بعد زمین کے لین دین پر مقدمہ کیوں درج کیاگیا،مدعی مقدمہ کا مقصد راجہ بشارت سے سیاسی انتقام لیناتھا، عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کو کیس سے بری کردیا۔

متعلقہ خبریں