اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد،لیڈی ریڈنگ اسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت

پشاور (نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں خودکش دھماکے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچ گئے ،وزیراعظم کو دھماکے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بریفنگ دی جائے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔پشاور پہنچنے کے بعد وزیراعظم لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی ۔

متعلقہ خبریں