اہم خبریں

دل بہت رنجیدہ ہے،مریم نواز کی پشاور دھماکےکی شدید مذمت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پشاور میں خودکش دھماکےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پیر کو مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میںکہاکہ پشاور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں۔ دل بہت رنجیدہ ہے۔ اللہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ دے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں