لیور پول ( اے بی این نیوز )لیور پول میں پاکستان کے اسکواش پلیئر نور زماننےانڈر32 ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نور زمان نے لیور پول میں سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
لیورپول کرکٹ کلب اوپن کے فائنل میں، جس کی انعامی رقم 15,000 ڈالر ہے، نور نے ٹاپ سیڈ کھلاڑی کو شکست دی اور اسکاٹ لینڈ کے روری سٹیورٹ کے خلاف کوئی گیم چھوڑے بغیر جیت گئی۔
44 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں نور کی جیت کا سکور 9-11، 10-12 اور 8-11 رہا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی پاکستانی اسکواش پلیئر نور زمان کو انڈر ۲۳ ورلڈ اسکواش چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ
نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپیئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ نور زمان نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ مستقبل میں نُور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید ہوں۔ نور زمان کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں :کیا کچھ نیا ہو نے جا رہا ہے،اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی میں اضافہ کر د یا گیا،پولیس کی مزید نفری تعینات