اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہوچکے ہیں،عوام نے ان کا چور، چور، چور کا جھوٹا بیانیہ سننا بند کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ آج عمران خان کا خطاب سننے کیلئے کالجوں میں طلبہ کو زبردستی بٹھایا گیا، پنجاب حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے درسگاہوں کو سیاسی اکھاڑہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، یہ صرف گھڑیوں کی خرید کا نہیں، اربوں روپے کے ٹیکس ڈکلیئر نہ کرنے کا معاملہ ہے، دوسروں سے 40 سال کا حساب مانگنے والے کو اپنے 4 سال کا حساب دینا ہوگا۔