اسلام آباد ( اے بی این نیوز )تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبرنے اے بی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یوتھ ونگ کا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ میرا اختیار۔میرا اور مراد سعید کا کوئی اختلاف نہیں ۔
جہاں بانی پی ٹی آئی کا نام ہو گا سب ورکرز نے ادھر ہی جانا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ایک دوسرے سے گلے شکوے ہیں۔ اگر بانی سے ملنے ایک کو نہیں چھوڑا تو دوسرے کو نہیں جانا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کے پاس ہتھیار نہیں کہ وہ پولیس سے مقابلہ کرے۔ پارٹی رہنماؤں نے کوشش کی کہ وہ اڈیالہ پہنچ جائیں۔ بانی جب بھی احتجاج کی کال دیں گے ،ورکرز اور رہنما تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملانا ہماری خواہش ہے ضرورت نہیں ۔
مولانا فضل الرحمان سے ہمارے بھی تحفظات ہیں ۔ علی امین اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیز فائر ہو جائے گا ۔
مزید پڑھیں :یہ استحقاق کسی کانہیں جوہمیں بتائےکس نےملناہے کس نےنہیں،صاحبزادہ حامدرضا
