روالپنڈی ( اے بی این نیوز )شیخ رشید نے کہا کہ آج شب خون مارنے والوں کی شکست کا دن ہے،عدالت نے لال حویلی کی ملکیت کو تسلیم کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ لال حویلی کی سیل کو ختم کیا جائے،شیخ رشید نے پشاور واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشتگردی سوچی سمجھی سازش ہے ، انہوںنے لال حویلی کی سڑھیوں کا دورازہ کھول کر وکٹری کا نشان بنا یااور اوپر چلے گئے۔















