اہم خبریں

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےامریکاکےاعلیٰ سطح کےوفد کی ملاقات،اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسےامریکاکےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت سینئر بیوروآفیشل ایرک میئر نے کی۔
امریکی وفدکامعدنیات سےمتعلق باہمی شراکت کی پالیسی پراعتمادکااظہار۔
ملاقات معدنی سرمایہ کاری کےپس منظرمیں ہوئی۔ امریکی وفد کی قیادت سینئر بیوروآفیشل ایرک میئر نے کی۔ ایرک میئر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ منرلزڈیولپمنٹ پر پاکستان سے تعاون کی خواہاں ہے۔
امریکی وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا بھی اظہار۔ ملاقات میں عملی پیشرفت ،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پربھی گفتگو۔ ملاقات میں حکومتی اورنجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق،کیا گیا۔
مزید پڑھیں :شدید گرمی کاخدشہ ،تعلیمی اداروں میں جلد گرمیوں کی تعطیلات کی ہدایت

متعلقہ خبریں