پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا حکومت کا گورنر کے اختیارات مزید محدود کرنے کا فیصلہ ۔ گورنر انسپیکشن ٹیم کو صوبائی انسپکشن ٹیم میں ضم کرنے کی تیاریاں مکمل۔ معاملہ کل کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
قانونی مسودے میں موقف اختیا ر کیا گیاگورنر کے ماتحت کوئی ایسا ادارہ موجود نہیں جس کے لیے علیحدہ انسپیکشن ٹیم کی ضرورت ہو ۔ انسپکشن ٹیم کے خاتمے سے نہ صرف مالی بوجھ کم ہو گا بلکہ مختلف انتظامی امور میں حائل رکاوٹیں بھی دور ہو سکیں گی۔
مزید پڑھیں :لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار