پشاور(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پشاور مسجد میں بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے، قوم باہمی اتحاد واتفاق سےایسے سازشی عناصر کا مقابلہ کرے۔















