اہم خبریں

ملک میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے، آج اڈیالہ جیل میں قانون کی دھجیاں اڑا ئی گئیں،عبدالطیف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )رہنماپی ٹی آئی عبدالطیف نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں فاشزم ہے۔ آج اڈیالہ جیل میں قانون کی دھجیاں اڑا ئی گئیں۔
جیل مینول کےمطابق ہرقیدی کوحقوق حاصل ہوتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی مخالف ریاستی مشینری کا زور چل رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کوان سےملنےنہیں دیاجارہا۔ ملک کےسابق وزیراعظم کوانسانی حقوق حاصل نہیں۔
بہن کو بھائی سے ملاقات نہیں کروائی گئی جو نظام کے اوپر بڑا سوال ہے۔ 190ملین پاؤنڈ سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ سےحکومت کےاکاؤنٹ میں آئے۔ 190ملین پاؤنڈکیس میں کہاں ثابت ہوابانی پی ٹی آئی نےکرپشن کی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاتھا، سلمان اکرم راجہ کی ٹویٹ پر افسوس ہوا،سینیٹرعلی ظفر

متعلقہ خبریں