اہم خبریں

عمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاتھا، سلمان اکرم راجہ کی ٹویٹ پر افسوس ہوا،سینیٹرعلی ظفر

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ مجھےعمران خان نے ملاقات کیلئے بلایاتھا اس پر کسی کو رنجش نہیں ہونی چاہیے۔ میں پچھلے 2ہفتوں سے ملاقات کیلئے جارہا تھا لیکن نہیں ہوسکی۔
مجھے سلمان اکرم راجہ کی ٹویٹ پر افسوس ہوا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کو ہرکسی کو حق ہے۔ ٓج بانی پی ٹی آئی سےبڑی تفصیلی ملاقات ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نےملاقات میں کافی چیزیں ڈسکس کیں۔
اعظم سواتی کےویڈیوبیان کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی سےپوچھا۔
بانی پی ٹی آئی نےکہااعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی امریکی وفدسےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سےمنع کیا۔
سوشل میڈیااستعمال کرنےوالےپاکستان کیخلاف کوئی بات نہ کریں۔
سوشل میڈیاکوکوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکتا۔ قانون سازی یالوگوں کوسزادیکرسوشل میڈیاکوکنٹرول نہیں کیاجاسکتا۔ بانی پی ٹی آئی نےکہامیں نےاپنےلیےکچھ نہیں مانگناہے۔ بانی پی ٹی آئی نےکہاسیکیورٹی ایشوپرمیں بات کرنےکیلئےتیارہوں۔
مزید پڑھیں :اعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی ،عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سے روکدیا

متعلقہ خبریں