اہم خبریں

پیپلز پارٹی کیلئے خبر غم،اہم راہنما انتقال کر گئے،جانئے کون

کراچی (  اے بی این نیوز      )کراچی:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے،اہل خانہ کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم نے سیاسی میدان میں بھرپو ر زندگی گزاری اور اہم وزارتوں اور عہدوںسر انجام دیں
سپیکر قومی اسمبلی یازصادق نےتاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ تاج حیدر کی سیاسی،ادبی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا پیکر نفیس انسان تھے۔
تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے قربانوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی سیاسی اور سماجی جدوجہد نوجوان نسل کےلیے مثال ہے۔ تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی شناخت تھے۔

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سینئر سیاستدان سنیٹر تاج حیدر کی وفات پر اظہار افسوس ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہتاج حیدر مرحوم کی جمہوری اور سیاسی خدمات یاد رکھیں جائیں گی ۔مرحوم قابل سیاستدان تھے۔ اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنان کو دلی صدمہ پہنچا، مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے، تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔وزیراعلٰی سندھ نے مزید کہا کہ تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاد اور لواحقین و ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ و پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے کسی سرمایہ سے کم نہیں تھے۔ سینیٹر تاج حیدرشماراس ملک میں وفاق کی علامت کے طور پر ہوتا تھا۔

سعید غنی نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم نے آمرانہ دور میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے ہر قدم پر ہراول دستہ کا کردار ادا کرتے رہے۔ سینیٹر تاج حیدر کی پاکستان پیپلز پارٹی اور اس ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔
وزیر بلدیات نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کے انتقال سے پاکستان پیپلز پارٹی ایک اہم اثاثے سے محروم ہوگئی ہے اور ان کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی جوار رحمت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں :اعظم سواتی کوملک کی خاطرمذاکرات کی اجازت دی ،عمران خان نےپارٹی رہنماؤں کوبیان بازی سےسختی سے روکدیا

متعلقہ خبریں