اہم خبریں

معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی غم ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرےووفاقی وزیر خرم دستگیر خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے پشاور کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی غم ہے اور اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اوران کے لواحقین کو ہمت و صبر عطا کرے ۔ وفاقی وزیر نے پیر کے روز جاری بیان میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ حملہ میں زخمی ہونے والوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے بھی ہم نے دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اب دوبارہ پاکستان کو پر امن بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں