لاہور ( اے بی این نیوز )نوازشریف سے کرپٹو کرنسی ایکسچینج ڈیننس کے سابق سی ای او اور بانی چانگ پنگ ژاؤ کی ملاقات۔ اختراعی علوم کے ذریعے ترقی کے ویژن کو اپنانے پر اتفاق۔ وزیراعلیٰ مریم نوازاور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب بھی موجود تھے۔
سربراہ ن لیگ نہ کہا۔ پاکستان کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تیز ی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا ہوگا۔ نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھا کر عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ کے لئے تیار کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا۔
پنجاب مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے بالکل تیار ہے۔ ہماری پوری توجہ نالج بیسڈ ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔ ۔ چانگ پنگ ژاؤنے ڈیجیٹل علوم میں پاکستانی نوجوانوں کی صلاحتیوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں :معروف گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج