اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قدرت نے پاکستان کو لامحدود وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ ۔ ریکوڈک منصوبے پر پیشرفت حو صلہ افزا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب ۔ انہوں نے کہا کہ کہا فورم کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ فورم معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موثر ثابت ہوگا۔ فورم کے انعقاد پر تعاون کےلئے آرمی چیف عاصم منیر کاشکریہ ادا کرتا ہوں ۔
اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ پنجاب ۔ گلگت بلو چستان اور خیبر پختو نخوامیں معدنیات کے وسیع ذخا ئر مو جو د ہیں ۔ ۔ معدنی ذخائر کی مالیت کھربوں ڈالر زبنتی ہے۔ معدنی وسائل کے استعمال سے پاکستان آئی ایم ایف کوخیربادکہہ سکتا ہے۔ بلوچستان میں کان کنی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمارے پاس دنیا کے سب سے بڑے کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔ سندھ حکومت کوئلے سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔
خام مال کی بجائے تیارشدہ مصنوعات کی برآمدات کویقینی بنایاجائے گا۔ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری سب کےلئے مفید ہے۔ ہم نےمصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کرکے برآمدات کویقینی بنانا ہے۔ ۔ سرمایہ کاروں سے کہوں گا کہ وہ تیار مصنوعات پر کام کریں۔معدنی شعبے میں سرمایہ کاری۔ اسلام آ با د میں دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز۔ فورم میں سعودی عرب، فن لینڈ، امریکا، یورپ اور دیگر ممالک کے وفود شریک ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت ۔ فورم کے دوران مفاہمتی یادداشتوں کاتبا دلہ۔
معدنی وسائل کی تلاش کیلئے جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور چائنہ جیاجوجیل سروے میں ۔ معیار کویقینی بنانے کیلئے برطانیہ کی جیوسائنس سروسز اور جیالوجیکل سروے آف پاکستان میں ۔ جیوسائنٹفک ریسرچ کیلئے جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور روس کی جے ایس سی کمپنی کے درمیان ایم او یو کاتبادلہ ہوا۔ یجیٹائزیشن اور جدیدٹیکنالوجی سے متعلق جیالوجیکل سروے آف اورجنوبی افریقہ کی کمپنی کے درمیان ایم او یو کاتبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں :آرمی چیف جنرل عاصم منیرسےسابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کی اہم ملاقات،محسسن نقوی بارے اہم گفتگو