نیویارک (اے بی این نیوز)ٹیرف معاملے پر امریکا اور چین آمنے سامنے آ گئے ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کو ایک بار پھر دھمکی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چین نے 8 اپریل تک اضافہ واپس نہ لیا تو امریکا 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف اضافی ٹیرف عائد کرے گا اسے فوری طور پر زیادہ اور سخت امریکی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات، جن کے لیے انہوں نے خود رابطہ کیا تھا، ختم کر دیے جائیں گےجبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی ٹیرف کے جواب میں چین نےصرف امریکی مصنوعات پر ٹیرف ہی عائد نہیں کیا گیا بلکہ چینی وزارت تجارت نے 11 امریکی کمپنیوں کو ’غیر معتبر اداروں‘ کی فہرست میں بھی ڈال دیا ہے جس سے وہ چین میں کاروبار نہیں کرسکیں گی۔
کولکتہ : مئی میں شدید گرمی کی لہر، سکولوں میں جلد چھٹی کرنے کا فیصلہ