اہم خبریں

بجلی کی قیمتوں میں ریلیف عارضی یا مستقل؟ وزیر توانائی کا بڑا اعتراف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ منفی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ شرح سود اور شرح تبادلہ کی تبدیلی کے مطابق ہوگا، جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باعث 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف آئندہ مالی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت آزاد پاور پروڈیوسرز کے قرضوں کی ری پروفائلنگ اور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ وزیر نے عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کی طرف سے قیمتوں میں کمی کی حمایت نہ کرنے کا ذکر کیا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے باوجود اپریل سے جون تک 4.97 روپے فی یونٹ کا مجموعی ریلیف دیا جائے گا، جس میں 1 روپے فی یونٹ کی مزید کمی کی توقع ہے۔ اس طرح، مجموعی طور پر 5.98 روپے فی یونٹ کی کمی ہو جائے گی۔ وزیر نے کہا کہ اس کمی کی پائیداری اصلاحات پر منحصر ہوگی۔

اصلاحات اور گردشی قرضے

وزیر نے کہا کہ اصلاحات کے تحت پاور کمپنیوں کی نااہلی میں کمی اور بجلی خریداری کے عمل کو مسابقتی بنایا جائے گا۔ گردشی قرضے کے حوالے سے وزیر نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے لیے 2,429 ارب روپے کے گردشی قرضے کا تخمینہ ہے، لیکن اس میں بہتری آئی ہے اور آئندہ چھ سالوں میں اس کا خاتمہ متوقع ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کو ڈسکوز کے انتظام کی منتقلی کی منصوبہ بندی جاری ہے، تاکہ توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ خبریں