اہم خبریں

حکومتی ڈیڈ لائن ختم، افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں،کیمپ منتقل

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      )حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز۔ افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع۔ پولیس ذرائع کے مطابق
50سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔
آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں :سکولوں کیلئے نئے اوقات کا ر کا اعلان کر دیا گیا،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں