اسلام آباد       ( اے بی این نیوز    )وزیراعظم شہبازشریف کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ۔    ریلیف کے بعد اوسط فی یونٹ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔     گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 7روپے 65پیسے اوسط کمی کی گئی ۔
گھریلو صارفین کیلئے کمی کے بعد اوسط 31روپے 63پیسے فی یونٹ ہوگئی ۔    گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی کی اوسط قیمت 38روپے 34پیسے تھی ۔    کمرشل صارفین کیلئے کمی کے بعد اوسط قیمت 62روپے 47پیسے فی یونٹ ہوگی ۔
کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 71روپے 6پیسے تھی ۔    صنعتوں کیلئے فی یونٹ 7روپے 79پیسے کی کمی کی گئی ۔    صنعتوں کیلئے کمی کے بعد فی یونٹ اوسط قیمت 41روپے 51پیسے ہوگئی ۔
صنعتوں کیلئے بجلی کی اوسط قیمت 48روپے 19پیسے تھی ۔
زرعی صارفین کیلئے 7روپے 18پیسے فی یونٹ اوسط کمی کی گئی ۔    زرعی صارفین کیلئے فی یونٹ اوسط قیمت 41روپے 76پیسے تھی۔    
مزید پڑھیں :آئی سی سی نے پا کستان پر جرمانہ عائد کر دیا،وجہ جانئے کیوں
								
								
				
													














