اہم خبریں

کیا دنیا سے اسمارٹ فون ختم ہونے والے ہیں؟

کراچی (اے بی این نیوز)دنیا کے چار بڑے ٹیک ویژنری ایلون مسک، بل گیٹس، مارک زکربرگ اور سیم آلٹمین نےسمارٹ فون کے دور کے خاتمے کا اشارہ دے دیا۔

ان چاروں شخصیات کے وژن کے مطابق اب ایک ایسی دنیا ہوگی جس میں پہننے والی ٹیکنالوجی اور دماغی انٹرفیسز کا غلبہ رہے گا لیکن ایپل کے سی ای او ٹم کوک تاحال سمارٹ فون کی سلطنت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ ایلون مسک اپنی کمپنی نیورولنک کے ذریعے برین کمپیوٹر انٹرفیس بنا کرسمارٹ فون کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ امپلانٹس صارفین کو صرف اپنے خیالات کے ذریعے ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جس میں نہ کوئی اسکرین ہوگی نہ انگلیوں کا استعمال اور نہ ہی کوئی جسمانی ان پٹ ہوگا،اب تک دو ہیومن سبجیکٹ پہلے ہی امپلانٹ کراچکے ہیں جو اس تصور کی ابتدائی فزیبلٹی کو ظاہر کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے،29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل،ذرائع

متعلقہ خبریں