نیودہلی (اے بی این نیوز)بھارتی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں 12 گھنٹے بحث کے بعد منظور کیا گیا ۔
جس کی حمایت میں 288 اور مخالفت میں 232 ووٹ پڑے۔وقف ترمیمی بل لوک سبھا میں منظوری کے بعد آج ہی راجیہ سبھا میں پیش ہو گا۔کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل آئین پر حملہ ہے، مودی حکومت ملک کو کھائی میں گھسیٹ رہی ہے، مودی حکومت آئین کو بھی برباد کرنا چاہتی ہے۔
حکومت اور مسلم تنظیموں کا اندازہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس تقریباً 8 لاکھ 51 ہزار 5 سو 35 جائیدادیں اور 9 لاکھ ایکڑ اراضی ہے جس سے وہ بھارت کے سرفہرست تین بڑے زمینداروں میں شامل ہوتے ہیں۔
یہ قانون مسلم برادری اور مودی حکومت کے درمیان کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل شروع نہ ہوسکا