ہنگو(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا، ترجمان کے مطابق دریافت ضلع ہنگو کے فارمیشن سپن وام کنویں سے ہوئی۔
ابتدائی تخمینے میں یومیہ 2 کروڑ مکعب فٹ گیس مل سکے گی۔اعلامیہ ماڑی پیٹرولیم کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 122بیرل خام تیل حاصل ہوگا، کمپنی کی تیل و گیس دریافت کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔کنویں کی مکمل پیداواری صلاحیت کے تعین کیلئے مزید ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے ۔
فروری اور مارچ 2025 میں بھی یہاں نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے ۔ جوائنٹ ونچر میں پچپن فیصد حصہ ماڑی پیٹرولیم ، پینتیس فیصد اوجی ڈی سی ایل اور دس فیصد حصہ اورینٹ پیٹرولیم کا ہے۔ ایم ڈی ماڑی انرجیز فہیم حیدر نے آپریشنز میں تعاون پر وزارت پٹرولیم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے تیل وگیس کی مزید دریافت کے لئے کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلروں سے گٹھ جوڑ پر ایف آئی اے کے 51 ملازمین نوکری سے فارغ