اسلام آباد( نیوز ڈیسک)عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ، حکومتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا عید کی چھٹیوں کے باعث افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن کو آئندہ ہفتے کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو نا تھا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔
کرپشن الزامات پر سپیکر پختونخوا فوری مستعفی ہوجائیں ، عمران خان