واشنگٹن (اے بی این نیوز)وفاقی عدالت نے یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل میں ٹرمپ انتظامیہ کو پیر تک ریکارڈ کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں یمن جنگی منصوبہ لیک اسیکنڈل کا معاملہ وفاقی عدالت میں پہنچ گیا۔
وفاقی ریکارڈ کے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو گیارہ سے پندرہ مارچ تک سگنل ریکارڈ محفوظ کرنے کا حکم دے دیا۔وفاقی جج جیمزبواسبرگ نے ٹرمپ انتظامیہ کو پیر تک ریکارڈ کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدرٹرمپ جج جیمز بواسبرگ کو مواخذے کی دھمکی دے چکے ہیں جبکہ چیف جسٹس جان رابرٹس نے ٹرمپ کےمواخذے کی دھمکی پربرہمی کا اظہار کیا تھا۔یاد رہے امریکی قومی سلامتی کےمشیرنے چیٹ لیک ہونے کی ذمےداری قبول کرلی تھی اور مائیک والٹزنے اعتراف کیا یہ ان کی غلطی تھی۔
مزید پڑھیں: ایکنک نے 1275 ارب روپے سے زائد مالیت کے 13 منصوبوں کی منظوری دیدی