اہم خبریں

بکوٹ گلیات میں طوفانی برف باری ، رابطہ سڑکیں بند،درجہ حرارت نقطہ انجماد گرگیا

ایبٹ آباد(اے بی این نیوز )سرکل بکوٹ گلیات اور خطہ کوہسار میں نئے سال کی طوفانی برف باری نشیبی علاقوں کوہالہ دریائے جہلم کے گرد ونواح میں شدید بارش بکوٹ نتھیا گلی روڈ سمیت متعدد دیہاتوں کو سفری مشکلات رابطہ سڑکیں بند ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کو بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا جس نے تمام پہاڑوں کو برف کی سفید چادر اوڑھا دی کوہالہ بکوٹ نشیبی علاقوں میں بارش اور میرن جانی مکش پوری ایویبہ ٹھنڈیانی نتھیا گلی کے پہاڑوں پر برف سے عوام علاقہ محصور ہو کر رہ گئے ۔

مختلف ادارے ریسکیو پولیس گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی اینڈ ڈبیلو فارسٹ واپڈا اپنے کاموں میں مصروف ہیں ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق موسم سرما کی برفباری کا ساتواں سپیل جاریرات سے ابھی دو فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔گلیات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد گر چکا ہے، ایبٹ آباد مری روڈ کی صفائی کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔ نتھیاگلی اور چھانگہ گلی میں کنڑول رومز مکمل فعال ہیں۔ایبٹ آباد کی انتظامیہ نے سیاحوں کےلئے الرٹ جاری کیا ھے کہ برف باری کے دوران سفر سے اجتناب کریں۔ راستے کلئیر ہونے کے بعد مکمل تیاری کے ساتھ سفر کریں ۔

متعلقہ خبریں