اسلام آباد(اے بی این نیوز )وفاقی دارالحکومت میں انسداد گداگر مہم جاری۔ اسلام آبادمیں مختلف کارروائیوں کے دوران 26 گداگر گرفتار۔ بلیو ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 11 گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ کھنہ کی حدود سے بھی 6 پیشہ ور بھکاریوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اسلام آباد:سیکٹر جی 13 سے بھی 7 پیشہ ور گداگر حوالات بھیج دیے گئے۔ اسلام آباد:سیکٹر ایف 7 سے بھی دو گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی سی اسلام آباد کی گداگری مہم میں شہریوں سے تعاون کی اپیل۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی شہر سے گداگری کا خاتمہ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں :دارالحکومت میں ویزہ فراڈ کا بڑا اسکینڈل، 600 سے زائد افراد لُٹ گئے