اسلام آباد(رضوان عباسی)دی ٹائم ایمیگریشن کا ویزہ اسکینڈل بے نقاب، شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ، 600 سے زائد افراد سے بھاری رقوم اور دستاویزات بٹور لی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین سے ایڈوانس رقم، اصل پاسپورٹ، ڈگریاں، میڈیکل اور پروٹیکٹر فیس وصول کی گئی ۔پہلے مرحلے میں 150 افراد سے فی کس 5 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی گئی،پہلے مرحلے میں فائنل متاثرین نے کہا کہ150 افراد کو عید سے قبل سعودی عرب بھیجا جانا تھا ،کمپنی مالکان عثمان پرویز چوہدری (چیئرمین) اور سی ای او جنید بٹ پر سنگین الزامات لگائے ،آفس کے دروازے پر عید کی چھٹیوں کا نوٹس، متاثرین شدید پریشانی میں مبتلا ۔
فراڈ میں ملوث ایجنٹس میں وجاہت حسین، زینب بی بی، نایاب کنول، ایمن بشیر، ماحم اور دیگر شامل،دی ٹائم ایمیگریشن کے آفس اسٹاف کا واٹس ایپ کے ذریعے متاثرین سے رابطہ ملک وجاہت کا واٹس ایپ پیغام: “دروازے کے اوپر چابیاں رکھی ہیں، اپنی اسناد اور پاسپورٹ لے جائیں”متاثرین نے ایف آئی اے میں درخواست جمع کروا دی، سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ ۔فراڈ کی بڑھتی شکایات اور مالی نقصان پر شہریوں میں شدید بےچینی ،متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے فوری قانونی کارروائی ناگزیر۔