لاہور(اے بی این نیوز)و سائل اور افرادی قوت کی فراہمی کے باوجود حکومت پنجاب نے 96 ارب سے زائد کی مقروض لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق بیرون ممالک کی کمپنیوں کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے، پیپر ورکنگ شروع ٹینڈرز جلد طلب ہونگے، لاہور میں صفائی، کوڑاکرکٹ آٹھانے اور ٹھکانے لگانے کی ذمے داری لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہے
مسلم لیگ ن کے سابق دور حکومت 2003-4 میں میٹروپولیٹین کارپوریشن جو شہر میں صفائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا کام سالانہ بجٹ آڑھائی ارب روپے میں کرتی تھی سے کام لیکر بیرون ممالک کمپنیوں البراک اور ازبک کو انتہائی مہنگے داموں پر دیدیا گیا ، دیہات کی یونین کونسلوں کاکام کمپنی خود چلاتی رہی۔کمپنی کو خود چلانے کے بجائے بیرون ممالک کمپنیوں کو کنٹریکٹ پر دینے سے اخراجات ڈبل سے زیادہ ہونگے۔















