استنبول ( اے بی این نیوز )وزیرمملکت بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پربات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
خوارجیوں کیخلاف سرحد پارایکشن لینا پڑا توگریز نہیں کیاجائے گا۔
پاکستان مجبور یابے بس نہیں ،آج 16خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ پاکستان کے نمائندے خصوصی صادق خان افغانستان کے دورے پرہیں۔ افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پربات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
احتجاج کے نام پرانتشار کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی۔
افغانستان کے ساتھ تجارتی معاملات کا حل نکالنا چاہیے۔ طورخم بارڈرابھی عارضی طورپر کھولا ہے،ہمارے شہریوں کو کوئی خطرہ ہوگا تو اس کا حل نکالنا ہوگا۔ کسی کو زورزبردستی نہیں نکال رہے ،ہم نے توایک ڈیڈلائن دی۔
کچھ سفارتخانوں نے افغانیوں کی لسٹ دی جنہیں وہ ممالک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا تو اپنے طور پر افغان طالبان سے براہ راست رابطے کررہا ہے۔ پاکستان کے بغیر کوئی افغانستان کے ساتھ مسائل کا مستقل حل نہیں نکال سکتا۔ علاقائی ممالک میں پاکستان ،چین اور روس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے،گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
