اہم خبریں

ترکی ،ہنگامے پھوٹ پڑے،استنبول کامیئرعدالت پیش، جیل بھیجنےکاحکم،اردوان کوشکست دونگا،امام اوغلو

استنبول ( اے بی این نیوز   )استنبول کےمیئرامام اوغلوکوعدالت میں پیش کردیاگیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت کامیئرکوبدعنوانی کےالزامات پرمقدمےکانتیجہ آنے تک جیل بھیجنےکاحکم دے دیا گیا۔
4دن سےجاری احتجاج کےبعدکشیدگی بڑھنےکاامکان۔
میئرامام اوغلوکی الزامات کی تر دید،ناقابل تصورالزامات اوربہتان قراردیدیا۔ میئرامام اوغلو نے کہا کہ میں نہیں جھکوں گا،اردوان کوشکست دینےکاعہدکیاہے۔ مئیرامام اوغلونےحامیوں سےامید نہ ہارنےکی اپیل کردی۔ حکمران جماعت نے کہا کہ
عدالتیں آزادہیں،اپوزیشن پارٹی کوخبردار کردیں۔ ملک گیراحتجاج کےبعدسیکڑوں افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اکرم امام اوغلو کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔

سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رکن اکرم امام اوغلو ترک صدر رجب طیب اردگان کے سخت مخالف ہیں۔ریپبلکن پیپلز پارٹی نے 23 مارچ کو اکرم امام اوغلو کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کا اعلان کرنا تھا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ استنبول کے میئر اکرم امام کو بدعنوانی اور دہشت گرد گروپ کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
حکومت نے میئر اکرم امام کو صدارتی انتخاب لڑنے سے روکنے کے لیے ان کا ڈپلومہ منسوخ کر دیا ہے۔اپنی ڈگری کی منسوخی کے باعث استنبول کے میئر اکرم امام صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ادھر میئر کی گرفتاری کے بعد استنبول میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ترک صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
دوسری جانب میئر کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو حراست میں لے لیا گیا۔جس کے بعد ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
شہری ہوائی اڈوں، ٹرین اسٹیشنوں اور بڑی شاہراہوں پر مظاہرے کر رہے ہیں جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں سیاست دان اور کچھ سرکاری افسران بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں :مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد مخدوم زاہد بہار ہاشمی کو گھر کے اندر گھس کر گرفتار کر لیا گیا

متعلقہ خبریں